سی این جی کی قیمتوں میں 22 روپے تک اضافہ

سی این جی کی قیمتوں میں 22 روپے تک اضافہ
سی این جی کی قیمتوں میں 22 روپے تک اضافہ

  


کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) گیس کی قیمتیں بڑھنے کے بعد سی این جی ایسوسی ایشن نے بھی گیس کی قیمتوں میں 22 روپے کلو تک کا اضافہ کر دیا ہے۔

سندھ ریجن میں سی این جی کی قیمتوں میں 18 روپے فی کلو تک کا اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد سی این جی کی فی کلو قیمت 104 روپے فی کلو پہنچ گئی ہے۔بلوچستان میں سی این جی میں 19 روپے 40 پیسے اضافے کے بعد فی کلو سی این جی 109 روپے کی ہو گئی ہے جبکہ خیبر پختونخوا (کے پی) میں سی این جی کی قیمت میں 12 روپے اضافے کے بعد سی این جی 107 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔

پیٹرول سے سستی فروخت ہونے والی سی این جی اب پیٹرول سے بھی مہنگی ہو گئی ہے اور لوگ مجبوراً سی این جی بھروانے پر مجبور ہیں۔سی این جی کی قیمتوں میں ہوشربہ اضافے کے بعد کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے اپنی بسیں بند کرنے پر غور شروع کر دیا ہے جب کہ بس مالکان نے بس کے کرایوں میں خود ساختہ اضافہ بھی کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں دس سے 143 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔

مزید : اہم خبریں /علاقائی /سندھ /کراچی


loading...