پرانی چشتیاں کے ایک گھر میں نامعلوم افرادخاتون پر تیزاب پھینک کرفرار
چشتیاں(ڈیلی پاکستان آن لائن)پرانی چشتیاں کے ایک گھر میں نامعلوم افرادخاتون پر تیزاب پھینک کرفرار ہو گئے۔
پولیس حکام کے مطابق چشتیاں کے نواحی علاقہ میں ایک خاتون اپنے گھر کی چھت پر سورہی تھی کہ نامعلوم افرادخاتون پر تیزاب پھینک کرفرار ہوگئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اورخاتون کو تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال منتقل کردیا گیا۔ڈاکٹرز کے مطابق تیزاب پھینکے جانے سے خاتون کے جسم کا70فیصدسے زیادہ حصہ متاثر ہو ا ہے تاہم پولیس کا مزید کہنا تھا کہ خاتون پرتیزاب پھینکے جانے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔