کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی اور چائینہ میڈیکل یونیورسٹی کو’’ سسٹر یونیورسٹیز‘‘ کا درجہ حاصل ہوگیا

کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی اور چائینہ میڈیکل یونیورسٹی کو’’ سسٹر ...
کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی اور چائینہ میڈیکل یونیورسٹی کو’’ سسٹر یونیورسٹیز‘‘ کا درجہ حاصل ہوگیا

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی اور چائینہ میڈیکل یونیورسٹی کو’’ سسٹر یونیورسٹیز‘‘ کا درجہ حاصل ہوگیا ۔ صدر چائینہ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ون ڈی لیانگ نے پروفیسر زو وہ اور پروفیسر صذا لپ کے ہمراہ وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل سے ملاقات کی اور تحقیق ، میڈیکل ایجوکیشن اور ٹریننگ کورسز میں باہمی اشتراک پر ایک دوسرے سے تعاون پر بات چیت ہوئی ۔

مرید کے میں بننے والے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے نئے کیمپس کو بالخصوص باہمی اشتراک کے منصوبوں میں شامل کرنے کے لیے تبادلہ خیال کیا گیا۔ چائینہ میڈیکل یونیورسٹی کے پرنسپل نے جلد باہمی تعاون کے منصوبوں پر یادداشت پر دستخظ کی یقین دہانی کرائی۔ چین کے ساتھ ساتھ کینیڈا، ترکی ، آسٹریلیا سے آئے غیر ملکی طبی ماہرین کے وفد نے بھی کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا اور پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل اور انتظامیہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا مستقبل تابناک ہے۔

مزید : تعلیم و صحت /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...