ایم ایم اے لائٹ ویٹ چیمپیئن شپ، روسی فائٹر نے آئرلینڈ کے کھلاڑی کو شکست دینے کے بعد ایسی حرکت کردی کہ سٹیڈیم میں موجود لوگ غصے سے آگ بگولہ ہوگئے، جنگ چھڑ گئی

ایم ایم اے لائٹ ویٹ چیمپیئن شپ، روسی فائٹر نے آئرلینڈ کے کھلاڑی کو شکست دینے ...
ایم ایم اے لائٹ ویٹ چیمپیئن شپ، روسی فائٹر نے آئرلینڈ کے کھلاڑی کو شکست دینے کے بعد ایسی حرکت کردی کہ سٹیڈیم میں موجود لوگ غصے سے آگ بگولہ ہوگئے، جنگ چھڑ گئی

  


لاس ویگاس (ڈیلی پاکستان آن لائن) روس کے خبیب نرماگومیدوف نے ورلڈ چیمپیئن کانر میگریر رکو ہرا کر ایم ایم اے لائٹ ویٹ چیمپیئن شپ جیت لی۔ خبیب نے فائٹ میں فتح کے بعد کانر کی ٹیم پر حملہ کردیا جبکہ خبیب کی ٹیم نے فائٹر کانر میگریرر کو خوب دھویا۔

امریکی شہر لاس ویگاس میں مکسڈ مارشل آرٹس کی چیلنج فائٹ روس کے خبیب نرماگومیدوف اور آئرلینڈ کے کانفر میگریرر کے مابین ہوئی۔ میچ کے چوتھے راﺅنڈ میں خبیب نے کانر کو ٹیپ آﺅٹ کرکے فتح اپنے نام کرلی۔

میچ میں فتح حاصل کرنے کے بعد خبیب نے مفتوح کانر میگریرر کے ساتھ ہاتھ ملانے سے انکار کردیا اور جنگلے سے چھلانگ لگا کر رنگ سے باہر چلے گئے اور جاتے ہی کانر کی ٹیم پر حملہ کردیاتاہم جلد ہی سکیورٹی نے بیچ بچاﺅ کرادیا۔

خبیب کے حملے کے بعد پورا سٹیڈیم ہی کسی جنگ کا منظر پیش کرنے لگا اور ہر طرف مار کٹائی شروع ہوگئی۔ خبیب کی ٹیم کے ارکان نے بھی بے امنی کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور پہلے سے مضروب کانر میگریرر پر مکوں کی بارش کردی۔

رواں سال کے آغاز میں آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والے فائٹر کانر میگریرر اس وقت تنازعے میں پھنس گئے تھے جب انہوں نے نیویارک کے علاقے بروکلن کی پارکنگ میں ایک بس پر حملہ کردیا تھا۔ بس میں یو ایف سی کے فائٹرز سوار تھے جن میں خبیب بھی شامل تھے۔

کانر کو گرفتار کیا گیا تاہم جولائی میں انہیں معافی دے دی گئی۔ ان کی رہائی کے بعد خبیب نے انہیں فائٹ کا چیلنج کیا جس کے نتیجے میں دونوں کی یہ فائٹ لاس اینجلس میں ہوئی ۔

فائٹ میں خبیب نے نہ صرف کانر کو دھویا بلکہ حملے میں ساتھ دینے والی اس کی ٹیم کی بھی طبیعت صاف کرکے یہ ثابت کردیا کہ غرور کا سر ہمیشہ ہی نیچا ہوتا ہے۔

خیال رہے کہ سابق ورلڈ چیمپیئن کانر میگریرر نے آخری ایم ایم اے فائٹ 2016 میں لڑی تھی جس کے بعد وہ رنگ سے کنارہ کش ہوگئے تھے۔

اس کے بعد انہوں نے باکسنگ میں قسمت آزمائی کی اور ناقابل شکست فلوئیڈ مے ویدر کو چیلنج کردیا ۔

اس فائٹ میں کانر کو کامیابی تو حاصل نہ ہوسکی لیکن ہارنے کے باوجود انہیں انعامی رقم میں سے 10 کروڑ پاﺅنڈ ملے تھے۔

مزید : اہم خبریں /کھیل


loading...