عمران خان رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ، اعلان کرنے کے باوجود وہ کام کر دیا کہ سن کر ہی پی ٹی آئی والوں کے اپنے ہوش اڑ جائیں گے

عمران خان رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ، اعلان کرنے کے باوجود وہ کام کر دیا کہ سن کر ...
عمران خان رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ، اعلان کرنے کے باوجود وہ کام کر دیا کہ سن کر ہی پی ٹی آئی والوں کے اپنے ہوش اڑ جائیں گے

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے حکومت سنبھالتے ہی سادگی اختیار کرنے اور میرٹ پر تقرریاں کرنے کا اعلان کرتے ہوئے عوام کے دل جیت لیے تھے تاہم اب ایسی ایسی خبریں آ رہی ہیں کہ عوام کے ہی ہوش اڑ گئے ہیں ۔

نجی انگیریز ویب سائٹ ایکسپریس ٹریبیون نے دعویٰ کیاہے کہ وزیراعظم آفس نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو پر دباﺅ ڈالتے ہوئے بین لاقوامی ٹیکسز کے سربراہ کی سیٹ پر اپنے من پسند افسرا کو تعینات کروا دیاہے ۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے ایف بی آر کے سربراہ جہانزیب خان پر دباﺅ ڈالا گیا کہ آفتاب عالم کی چیف انٹرنیشنل ٹیکسز کی پوسٹ پر تقرری کی منظوری کو فوری واپس لیں جو کہ 20 ویں گریڈ کے افسر ہیں اور ان کی جگہ محمد اشفاق احمد کو نیا چیف تعینات کیا جائے۔

وزیراعظم عمران خان نے یہ اعلان کیا تھا کہ ان کی حکومت سرکاری ڈپارٹمنٹس کے معاملات میں دخل نہیں دے گی لیکن اس وقت انہوں نے جو کہا اس کے بالکل برعکس ہو رہاہے اور تقرریوں کیلئے دباﺅ ڈالا جارہاہے ۔

چیف انٹرنیشنل ٹیکسز دراصل دوطرفہ اور کثیر الملکی ٹیکس معاہدوں کے معاملات کو دیکھتا ہے ، یہ پوسٹ بیرون ملک ثاثوں کو واپس پاکستان لانے کے پی ٹی آئی کے ایجنڈے کیلئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے ۔تاہم یہ بات بہت اہم ہے کہ آفتاب عالم اور اشفاق احمد دونوں ہی انتہائی قابل افسر ہیں اور برابر ہیں جو کہ وزیراعظم ہاﺅس کی جانب سے ٹیکس اکھٹا کرنے والے ڈپارٹمنٹس کے انتظامی امور میں مداخلت پر کئی سوال کھڑے کر دیتی ہے ۔

اشفاق احمد کو چیف انٹرنیشنل ٹیکسز تعینات کرنے کیلئے دباﺅ ڈالنے کا واقع اس سے اگلے ہی دن پیش آیا جب عمرا ن خان نے سرکاری افسران کو وزیراعظم ہاﺅس بلا کر بیوروکریسی میں حکومتی مداخلت کو ختم کرنے کا اعلان کیا ۔

انتہائی حیران کن طور پر یہ بات سامنے آئی ہے کہ چیئرمین ایف بی آر جہانزیب خان نے جب سے عہدہ سنبھالا ہے اس وقت سے لے کر اب تک یہ پہلا ٹرانسفر آرڈر ہے جو کہ انہوں نے چند گھنٹوں بعد ہی جاری کر دیا ۔

14 ستمبر کو آفتاب عالم کو چیف آف انٹر نیشنل ٹیکسز تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تاہم اس سے اگلے دو روز سرکاری چھٹیاں آ گئیں اور اس کے بعد پیر کے روز 17 ستمبر کو ایک اور نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ۔ آفتاب عالم کو ایف بی آر ہیڈ کواٹرز کے باہر ڈائریکٹر ٹریننگ اینڈ ریسرچ لاہور تعینات کر دیا گیا ۔

تاہم اس کے بعد اشفاق احمد کے چیف آف انٹر نیشنل ٹیکسز تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ، اشفاق احمد اسلام آباد میں ٹیکس پیئرز یونٹ اسلام آباد میں بطور کمشنر فرائض انجام دے رہے تھے ۔

ایکسپریس ٹریبون کا کہناہے کہ چیئرمین ایف بی آر نے وزیراعظم کے سیکریٹری اعظم خان کو قائل کرنے کی کوشش کی یہ ان کیلئے نا مناسب ہو گا کہ وہ آفتاب عالم کو تعینات کر نے کے چند گھنٹوں بعد ہی یہ فیصلہ واپس لے لیں ۔

نجی انگریزی اخبار کے مطابق چیئرمین ایف بی آر نے وزیراعظم آفس کو یہ پیشکش کی کہ وہ اشفاق احمد کو کسی اور جگہ اچھی جگہ پر تعینات کر دیں گے اور انہیں وہیں ذمہ داریاں دیں گے جو کہ ان سے پی ایم آفس چاہتا ہے لیکن وزیراعظم آفس اپنے فیصلے سے پیچھے نہیں ہٹا ۔

اشفاق احمد کی بطور چیف انٹرنیشنل ٹیکسز تعیناتی کے بعد ان سے کہا گیا کہ وہ احمد کو ’ پی ایم ایسٹ ریکوری یونٹ ‘ کیلئے بھی نامزد کریں اور اس طرح احکامات پر دوبارہ عمل کیا گیا ۔

مزید : اہم خبریں /قومی


loading...