ہمارے مطالبات پورے نہ کئے تو حکومت چھوڑنے کا سوچیں گے: عامر خان

ہمارے مطالبات پورے نہ کئے تو حکومت چھوڑنے کا سوچیں گے: عامر خان
ہمارے مطالبات پورے نہ کئے تو حکومت چھوڑنے کا سوچیں گے: عامر خان

  


کراچی ( آن لائن ) ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے ڈاکٹر فاروق ستار کی حما یت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان پر جھوٹا مقدمہ بنایا گیا، وہ بچی کے والدین سے اظہار یکجہتی کرنے گئے تھے۔ایم کیو ایم  پاکستان کی این اے 243 کے ضمنی انتخابات کے حوالے گلشن اقبال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عامر خان تحریک انصاف کی حکومت پر بھی خوب گرجے اور ساتھ ہی مطالبات پورے نہ ہونے پر حکومت چھوڑنے کا امکان بھی ظاہر کر دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت کے 100 دن پورے ہونے کے بعد بھی اگر ہمارے مطالبات پر عمل نہ ہوا تو سوچیں گے کہ حکومت میں رہیں یا نہیں۔عامر خان نے کہا کہ تحریک انصاف نے جو وعدے کیے وہ پورا کرنے میں ناکام ہے، گاڑیاں یا بھینسیں نیلام کرنے سے حکومتیں نہیں چلتی ، جبکہ وزیر اعظم کی ٹیم میں  خود انتشار پایا جاتا ہے۔اس موقع پرایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر نے پی ٹی آئی کو وزیر اطلاعات کی تبدیلی کا بھی مشورہ دیا۔

مزید : سیاست /علاقائی /سندھ /کراچی


loading...