کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی اور چائنیز اکیڈمی آف میڈیکل سائنسز کے تعاون سے شعبہ کارڈیالوجی میں دل کی بیماریوں کے علاج کی جدید ترین ورکشاپ کا انعقاد

کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی اور چائنیز اکیڈمی آف میڈیکل سائنسز کے تعاون سے ...
کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی اور چائنیز اکیڈمی آف میڈیکل سائنسز کے تعاون سے شعبہ کارڈیالوجی میں دل کی بیماریوں کے علاج کی جدید ترین ورکشاپ کا انعقاد

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہو ر اور چائنیز اکیڈمی آف میڈیکل سائنسز کے تعاون سے شعبہ کارڈیالوجی کی ای ایم یو میں دل کی بیماریوں کے علاج کی جدید ترین ورکشاپ کا انعقادہوا۔

وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل کی سربراہی میں شعبہ امراض دل کے پروفیسر ثاقب شفیع اور پروفیسر وارث فاروکہ کی نگرانی میں چائنیز اکیڈمی آف میڈیکل سائنسز اور بیجنگ یونین میڈیکل کالج کے پروفیسر نیو جون اور پروفیسر وہ یون جیان نے پاکستانی ڈاکٹروں کو دل کی بیماریوں کے جدید ترین علاج کی ورکشاپ میں تربیت دی۔ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں اپنی نوعیت کی یہ منفرد ورکشاپ تھی کہ جس میں پاکستانی ڈاکٹروں کو بیرون ملک ہونے والے جدید ترین طریقہ علاج کے بارے میں تربیت دی گئی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...