روس میں ڈیلی پاکستان آن لائن کے نمائندے اشتیاق ہمدانی کو اوورسیز پاکستانی بلوچ یونٹی کی جانب سے جموں کشمیر کی نمائندگی کے لئے کوارڈینیٹر مقرر کردیا گیا

روس میں ڈیلی پاکستان آن لائن کے نمائندے اشتیاق ہمدانی کو اوورسیز پاکستانی ...
روس میں ڈیلی پاکستان آن لائن کے نمائندے اشتیاق ہمدانی کو اوورسیز پاکستانی بلوچ یونٹی کی جانب سے جموں کشمیر کی نمائندگی کے لئے کوارڈینیٹر مقرر کردیا گیا

  

ماسکو(ڈیلی پاکستان آن لائن )اوورسیز پاکستانی بلوچ یونٹی کے سربراہ ڈاکٹر جمعہ خان مری نے معروف صحافی اورروس میں ڈیلی پاکستان آن لائن کے نمائندے اشتیاق ہمدانی سید کو تنظیم کی جانب سے جموں و کشمیر کی نمائندگی کے لیے کوآرڈینیٹر نامزد کردیاہے۔ڈاکٹر جمعہ خان مری کے مطابق اشتیاق ہمدانی سید روسی وزارت خارجہ میں رجسٹرڈ واحد پاکستانی صحافی ہیں جو ماسکو میں عرصہ دراز سے مقیم ہیں اور پاکستانی کمیونٹی روس کی انتہائی معزز شخصیات میں شمار ہوتے ہیں. انہوں نے عالمی میڈیا کے سامنے مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے بھارتی جبر و ستم اور ظلم و زیادتیوں کو بے نقاب کرنے میں انتہائی کلیدی کردار ادا کیا ہے. ڈاکٹر جمعہ خان مری نے امید ظاہر کی کہ وہ پاکستان کے سافٹ امیج اور کشمیر ایشو پر بھرپور کردار ادا کریں گے۔

اپنی نامزدگی پر اشتیاق ہمدانی نے کہا کہ اس فیصلے پر میں سینٹرل کمیٹی کے تمام ارکان کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکر گزار ہوں کہ جنہوں نے مجھ پراعتماد کیا. مجھے ادراک ہے کے یہ ایک بڑی ذمہ داری ہے. آج مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انتہا پسندی عروج پر ہے اور کشمیر کی صورت حال انتہائی دردناک ہے جہاں بھارتی مظالم بڑھتے جا رہے ہیں. آج مقبوضہ کشمیر کے لوگ ہر روز بھارتی ریاستی دہشت گردی اور جارحیت کا شکار ہو رہے ہیں، جبکہ عالمی سطح پر مؤثر طریقے سے ان کی آواز بلند کرنے کی اشد ضرورت ہے. مجھے لگتا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی بربریت پر بین الاقوامی میڈیا اور عالمی فورم کی خاموشی قابل مذمت ہے. اس سلسلے میں ہمیں مل کرکام کرنے کی ضرورت ہے .

مزید : تارکین پاکستان