قومی ٹیم میں ورلڈکپ جیتنے کی بھرپورصلاحیت ہے، دعاہے کہ یہ ٹرافی پاکستان کی ٹیم لےکرآئے:معین خان

قومی ٹیم میں ورلڈکپ جیتنے کی بھرپورصلاحیت ہے، دعاہے کہ یہ ٹرافی پاکستان کی ...
قومی ٹیم میں ورلڈکپ جیتنے کی بھرپورصلاحیت ہے، دعاہے کہ یہ ٹرافی پاکستان کی ٹیم لےکرآئے:معین خان

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق قومی وکٹ کیپر اوربلے باز معین خان نے کہا ہے کہ قومی ٹیم میں ورلڈکپ جیتنے کی بھرپورصلاحیت ہے، دعاہے کہ یہ ٹرافی پاکستان کی ٹیم لےکرآئے۔

نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کرکٹ ورلڈکپ ٹرافی2019 کی تقریب رونمائی ہوئی ۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق قومی وکٹ کیپر اوربلے باز معین خان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں اتارچڑھاو آتا رہتاہے، سرفرازکی قائدانہ صلاحیتوں سے کسی کوانکارنہیں، سرفراز کی بطورکپتان،وکٹ کیپر میچ جیتنے والی کارکردگی رہی ہے،سرفرازخودپرفارم کرے گاتوبہترنتائج آئیں گے، عمران خان کی کپتانی سے بہت سے کپتانوں نے سیکھاتھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نئے لڑکے ایسے نہیں کہ انہیں اچانک چانس دےدیاجائے،موجودہ 17 اور 18 لڑکوں کوہی اعتماددلاناچاہیے،ورلڈکپ 2019 میں ساری ٹیموں سے کھیلناپڑے گا، قومی ٹیم میں ورلڈکپ جیتنے کی بھرپورصلاحیت ہے، دعاہے کہ یہ ٹرافی پاکستان کی ٹیم لےکرآئے۔

مزید : قومی /کھیل /علاقائی /سندھ /کراچی


loading...