سپریم کورٹ کی طرف سے نوازشریف کیخلاف نیب ریفرنسزکا ٹرائل مکمل کرنے کے لئے دی گئی ایک اور مدت مکمل

سپریم کورٹ کی طرف سے نوازشریف کیخلاف نیب ریفرنسزکا ٹرائل مکمل کرنے کے لئے دی ...
سپریم کورٹ کی طرف سے نوازشریف کیخلاف نیب ریفرنسزکا ٹرائل مکمل کرنے کے لئے دی گئی ایک اور مدت مکمل

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف نیب ریفرنسزکا سپریم کورٹ کی طرف سے ٹرائل مکمل کرنے کے لئے دی گئی ایک اور مدت بھی مکمل ہوگئی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ نے27 اگست کونوازشریف کیخلاف نیب ریفرنسزکا ٹرائل مکمل کرنے کے لئے 6 ہفتوں کا وقت دیا تھا ،مدت ختم ہونے پر جج احتساب عدالت ٹرائل مکمل کرنے کی مدت بڑھانے کے لئے سپریم کورٹ کو خط لکھیں گے، العزیزیہ ریفرنس میں تمام گواہوں کے بیانات مکمل ہوچکے ہیں،تفتیشی افسر پرجرح جاری ہے جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں واجد ضیاء اورتفتیشی افسر کا بیان قلمبند ہونا باقی ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی طرف سے ابتدائی طور پر ریفرنسزکا ٹرائل مکمل کرنے کے لئے6 ماہ کا وقت دیا گیا جبکہ ٹرائل مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن میں5 بار توسیع کی گئی تھی۔

مزید : قومی /جرم و انصاف /سیاست /علاقائی /اسلام آباد


loading...