”وہ مجھے گلے ملتے اور زور سے میرے ساتھ چپک جاتے اور اور پھر ۔۔۔“کوئن فلم کا ڈرائریکٹر وکاس بہل پر شرمناک ترین الزام لگا دیا ہنگامہ برپا ہو گیا
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )بالی ووڈ اداکارہ تنوشری دتہ کے بعد اب ایک مرتبہ پھر سے ” می ٹو “ مہم بھر طریقے سے شروع ہو گئی ہے اور اداکاراﺅں نے ماضی میں پیش آنے والے ہراسگی کے واقعات سے پردہ اٹھانا شروع کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق تنوشری دتہ اور ناناپاٹیکر تنازعے کے بعد بالی ووڈ میں جنسی ہراسانی کے مزید واقعات سامنے آرہے ہیں، حال ہی میں اداکارہ کنگنا رناوت نے فلم”کوئین“کے ہدایت کار وکاس بہل پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے صرف مجھے ہی نہیں بلکہ دیگر خواتین کو بھی جنسی طور پر ہراساں کیا ہے۔
کنگنا رناوت نے کہا کہ ہم جب بھی کسی پارٹی میں ملتے تھے وکاس بہل مجھے نامناسب انداز سے چھوتا تھا اور جب بھی وہ مجھے گلے لگاتا تو انتہائی زور کے ساتھ اپنے ساتھ چپکا لیتا جس کے بعد وہ اپنی گردہ میرے بالوں کے قریب لے کر جاتا اور اسے سونگھ کر مجھے کہتا کہ کنگنا مجھے تمہارے بالوں کی بو بہت پسند ہے ۔ یہ سلسلہ آج بھی جاری اور صرف میرے ساتھ ہی نہیں دیگر لڑکیوں کے ساتھ بھی اس کا رویہ ایسا ہی تھا۔ وکاس بہل کے اس برتاو¿ کے خلاف ماضی میں ایک خاتون نے آواز بھی اٹھائی تھی تاہم اس کی آواز دبادی گئی لیکن مجھے اس لڑکی پر یقین ہے اور اس کی حمایت کرنے پر مجھے کئی اچھی فلموں سے ہاتھ بھی دھونے پڑے تھے۔