سی پیک پرنظرثانی پنڈوراباکس کھولنے کے مترادف ہوگی،جاوید ہاشمی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بزرگ سیاستدان اورمسلم لیگ ن کے رہنما جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ سی پیک پرنظرثانی پنڈوراباکس کھولنے کے مترادف ہوگی،عمران خان شروع سے امریکااوربرطانیہ سے متاثرہیں۔
جاوید ہاشمی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ احتساب کوانتقام نہ بنایاجائے،اپوزیشن لیڈرکی گرفتاری حکومت کیخلاف احتجاج کانکتہ آغازہے۔