وزیراعظم عمران خان کی لاہور آمد،زمان پارک کے باہر احتجاج کرنے والے ہاﺅسنگ سوسائٹی کے متاثرین کو گرفتار کر لیا گیا

وزیراعظم عمران خان کی لاہور آمد،زمان پارک کے باہر احتجاج کرنے والے ہاﺅسنگ ...
وزیراعظم عمران خان کی لاہور آمد،زمان پارک کے باہر احتجاج کرنے والے ہاﺅسنگ سوسائٹی کے متاثرین کو گرفتار کر لیا گیا

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان کی زمان پارک میں واقع رہائشگاہ کے باہر احتجاج کرنے والے نجی ہاﺅسنگ سوسائٹی کے متاثرین کو گرفتار کر لیاگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی لاہور آمد کے موقع پر زمان پارک میں ہاﺅسنگ سوسائٹی کے متاثرین اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ کر رہے تھے،احتجاج کے باعث کینال روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی تھی،اس دوران پولیس اور مظاہرین میں دھکم پیل بھی ہوئی، متاثرین کا کہناتھا کہ 8 سال بعد بھی پیسے ملے نہ پلاٹ ،وزیراعظم عمران خان ہمیں انصاف دلائیں۔

مظاہرین کے احتجاج کے باعث کینال رود پر ٹریفک بلاک ہو گئی ،جس پر پولیس نے مظاہرین کو ایک طرف کردیا اور کینال روڈ کو ٹریفک کیلئے کھول دیاجبکہ رکاوٹ ڈالنے افراد کو حراست میں لے لیا۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...