چائے والا کے بعد برگروالا کی فلم انڈسٹری میں انٹری

چائے والا کے بعد برگروالا کی فلم انڈسٹری میں انٹری
چائے والا کے بعد برگروالا کی فلم انڈسٹری میں انٹری

  


لاہور(ویب ڈیسک )چائے والا کے بعد برگروالا کی فلم انڈسٹری میں انٹری،اسلم بلا برگروالا کومتعددویڈیوز،کمرشلزمیں کاسٹ کرلیا گیا.

تفصیلات کے مطابق خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکار وماڈل اسلم بلا برگروالا نے کہا ہے کہ ٹی وی کی طرح سینما سکرین پر بھی مختلف کردار کرنا پسند کرتا ہوں۔ پاکستان میں اب اچھی اورمعیاری فلمیں بننے لگی ہیں اسی لیے فیشن اور ٹی وی کے نامور اسٹارز بھی یہاں کام کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں ماضی میں بننے والی فلموں میں روایتی ہیرو اور ہیروئن کے مخصوص کردار ہی ہوا کرتے تھے جس میں ہیروئن کا کردار چند گانوں اور ہیرو کو منانے تک محدود ہوا کرتا تھا، مگر اب ایسا نہیں ہے۔

اسلم بلا برگروالا نے کہا کہ اس وقت کامیڈی، میوزیکل ، رومانٹک ، ایکشن اور تھرل سمیت ہر مزاج کی فلمیں بن رہی ہیں، اسی لیے میں نے بھی سلورسکرین پرکام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مجھے کچھ فلموں میں کام کی آفرز ہو چکی ہیں لیکن جاندار کردار نہ ہونے کی وجہ سے میں نے انھیں سائن نہیں کیا۔ماڈل اسلم بلا برگروالا نے کہا کہ ٹی وی کے ساتھ فلم انڈسٹری جس تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے اس کے ذریعے ہم بین الاقوامی سطح پراپنے کلچرل اورسوفٹ امیج کو پروموٹ کرسکتے ہیں۔اسلم بلا برگروالا نے کہا کہ وہ اب تک متعددویڈیوسونگزاور کمرشلزمیں بھی پرفارم کرچکے ہیں،اور نئی آنے والی ایک فلم میں بھی جلوہ گر ہورہے ہیں۔

مزید : قومی /ڈیلی بائیٹس /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...