جلال آباد کاپاکستانی قونصل خانہ کل سے دوبارہ کام شروع کرے گا:ترجمان دفتر خارجہ

جلال آباد کاپاکستانی قونصل خانہ کل سے دوبارہ کام شروع کرے گا:ترجمان دفتر ...
جلال آباد کاپاکستانی قونصل خانہ کل سے دوبارہ کام شروع کرے گا:ترجمان دفتر خارجہ

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہاہے کہ افغانستان کے شہر جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانہ کل (پیر سے)سے دوبارہ کام شروع کردے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق قونصل خانہ افغان حکومت کی جانب سے تحفظ کی یقین دہانی کے بعد کھولا جارہا ہے جہاں کل سے ویزا آپریشن دوبارہ شروع کریں گے،جلال آباد اور اس کے اطراف رہنے والے کل سے ویزے کے لیے قونصل خانہ میں درخواست دے سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ مکمل سیکیورٹی ملنے تک سفارت خانہ نہ کھولنے کا موقف اپناتے ہوئے پاکستان کی جانب سے جلال آباد کا قونصل خانہ 30 اگست 2018 کو بند کیا گیا تھا۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /اسلام آباد


loading...