سیف سیٹیز اتھارٹی کی گاڑی اورٹیکنیکل ٹیم کے رکن کا بھی ای چالان ہوگیا

سیف سیٹیز اتھارٹی کی گاڑی اورٹیکنیکل ٹیم کے رکن کا بھی ای چالان ہوگیا
سیف سیٹیز اتھارٹی کی گاڑی اورٹیکنیکل ٹیم کے رکن کا بھی ای چالان ہوگیا

  


لاہور(ویب ڈیسک) پنجاب سیف سیٹیز اتھارٹی کی گاڑی اورٹیکنیکل ٹیم کے رکن کا بھی ای چالان ہوگیا.

روزنامہ جنگ کے مطابق  گزشتہ روز پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے پولیس کمیونیکیشن افسران کو ڈیوٹی پر لانے والی بس اور ٹیکنیکل ٹیم کے رکن نے سرخ بتی کی جان بوجھ کر خلاف ورزی کی جس پر کیمروں نے یہ منظر محفوظ کر لیا جس پر اتھارٹی کو مجبورا ان کا بھی ای چالان کرنا پڑا۔

ذرائع کے مطابق کچھ عرصہ سے سیف سٹیز کے کیمرے نوٹس کر رہے تھے کہ سیف سیٹیز کا عملہ خود سرخ بتی کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہا ہے جس پر سیف سیٹیز کی ساکھ پر حرف آرہا تھا جس پر گزشتہ روز اتھارٹی نے اپنی گاڑی کا چالان کرتے ہوئے اس کی فوٹو بھی میڈیا میں شیئر کیں۔ اتھارٹی ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم قانون کی پاسداری پر یقین رکھتے ہیںاس لئے سیف سٹیز نے اپنی گاڑی کا بھی چالان کیا ہے ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...