ماورا حسین کو آئیڈل تو مل گیا، بتانے سے صاف انکار

ماورا حسین کو آئیڈل تو مل گیا، بتانے سے صاف انکار
ماورا حسین کو آئیڈل تو مل گیا، بتانے سے صاف انکار

  


لاہور (ویب ڈیسک) اداکارہ ماورا حسین کو اپنا آئیڈیل مل گیا ہے تاہم انہوں نے فی الحال تفصیلات بتانے سے صاف انکار کر دیا۔

ایک انٹرویو میں ماورا حسین نے انکشاف کیا کہ انہیں جیون ساتھی مل گیا ہے لیکن وہ فی الوقت کسی قسم کی تفصیلات نہیں بتا سکتیں۔ انکا کہنا تھا میں اس حوالے سے خود کو بہت خوش قسمت سمجھتی ہوں کیونکہ میرا کیریئر اس وقت عروج پر ہے۔ انہوں نے مزید بتایا ان دنوں میں ڈرامہ سیریل آنگن کی ریکارڈنگ میں مصروف ہوں جسے بہت جلد نشر کیا جائیگا۔

واضح رہے کہ اداکارہ ماورہ حسین بالی ووڈ کی فلم " صنم تیری قسم " میں بھی کام کرچکی ہیں، فلم کی شوٹنگ کے دوران اور تشہیری مہم کے سلسلے میں اداکارہ نے بھارت میں کافی وقت گزارا ہے۔ یہ 2016 کی بات ہے جب ماورہ حسین اور بھارتی اداکار ادیتیہ پنچولی کے صاحبزادے سورج پنچولی کے درمیان قربتیں بڑھنے لگی تھیں، اس حوالے سے بھارتی میڈیا نے رپورٹس بھی دی تھیں کہ دونوں کافی وقت ایک ساتھ گزار رہے ہیں۔

علاوہ ازیں ماورہ حسین کے بارے میں یہ خبریں بھی گردش کرتی رہی ہیں کہ 2014 کے وسط میں ان کی اپنے پرانے دوست عمیش اظہر کے ساتھ منگنی ہوچکی ہے۔ 

مزید : تفریح


loading...