دوخاندانوں کی چپقلش،ایک خاتون سےزیادتی،ایک کی ناک کاٹ دی

دوخاندانوں کی چپقلش،ایک خاتون سےزیادتی،ایک کی ناک کاٹ دی
دوخاندانوں کی چپقلش،ایک خاتون سےزیادتی،ایک کی ناک کاٹ دی

  


لیاقت پور (ویب ڈیسک)دو خاندانوں کی بدلےکی آگ میں ایک خاتون کو زیادتی کانشانہ بنادیاگیاجبکہ دوسری کی ناک مخالفین نےکاٹ دی‘ سماجی حلقوں نےذمہ داروں کوکیفرکردار تک پہنچانے کامطالبہ کردیا۔سابق ایم پی اےکی صلح کےباوجودخاندانوں میں رنجش جاری‘الگ الگ مقدمات درج‘نوٹس کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق تحصیل لیاقت پور کےموضع طیب بلوچ کے غلام قادر بلوچ اور غلام یٰسین بلوچ کے خاندانوں میں پراناجھگڑا چل رہا تھااور سابق ایم پی اے مخدوم مسعود عالم شاہ کی طرف سے صلح کرانے کے باوجودرنجش قائم تھی‘ تین روز قبل قادر بلوچ گروپ کے6افراد غلام فرید‘ افضل‘ مشتاق‘ اعجاز‘سلیم اورعامرنےرات کی تاریکی میں غلام یٰسین بلوچ کی ادھیڑعمربیوی (ا) کو گھر سے اٹھایا اور اپنے ڈیرے پر لے جاکرغلام فریدنے اس سےزیادتی کی اور تشدد کا نشانہ بنایا ۔ پولیس تھانہ ترنڈہ محمد پناہ نے مقدمہ درج کرنے کے باوجود ملزمان گرفتار نہ کیا جبکہ ایک گرفتار ملزم کو مبینہ طورپر علاقہ کے بااثر وڈیرے نے چھڑا دیا اور متاثرہ خاتون کامیڈیکل سرٹیفکیٹ بھی رکوادیا۔ملزمان کی عدم گرفتاری کی اطلاع پر متاثرہ خاتون کا بھائی فضل خاں عرف ولی محمد خاں مشتعل ہوگیا اور درجن بھر ساتھیوں کے ہمراہ غلام قادر کے گھر آپہنچا اوربہن سےزیادتی کے بدلہ میں غلام قادرکی بیٹی کلثوم بی بی کی ناک اور بال کاٹ ڈالے جس کا مقدمہ بھی شام گئے درج کیاگیا۔

مزید : جرم و انصاف /علاقائی /پنجاب /رحیم یارخان


loading...