جہلم میں بھی تجاوزات کیخلاف آپریشن ، لیکن جب پی ٹی آئی کے انتہائی معروف رہنما کا گھر آیا تو انتظامیہ نے کیا کیا ؟ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا

جہلم میں بھی تجاوزات کیخلاف آپریشن ، لیکن جب پی ٹی آئی کے انتہائی معروف رہنما ...
جہلم میں بھی تجاوزات کیخلاف آپریشن ، لیکن جب پی ٹی آئی کے انتہائی معروف رہنما کا گھر آیا تو انتظامیہ نے کیا کیا ؟ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جہلم (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف نے حکومت سنبھالنے کے بعد تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کر دیاہے جس میں لاہور اور اسلام آباد میں بڑے پیمانے پر سرکاری اراضی واگزار کروائی گئی تاہم اب یہ آپریشن جہلم تک پہنچ چکاہے لیکن وہاں پر آپریشن کے دوران پیش آنے والے انتہائی حیران کن واقعے نے پوری قوم کو پریشان کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق جنگ نیوز کے صحافی فخر درانی نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے اور ساتھ پیغام لکھاہے کہ ” جہلم میں بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن زورو شور سے چل رہاہے جس دوران دکانوں اور گھروں کے آگے بنائے گئے سرکاری اراضی پر اضافی تھڑوں کو توڑ دیا گیاہے جبکہ چھجوں کو گرا دیا گیاہے تاہم یہ آپریشن پوری سڑک پر اسی طرح چلتا رہااور آگے جس وقت پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف کا گھر آیا تو اچانک بلڈوزر اور کرینوں کے انجن ’فیل ‘ ہو گئے ۔صحافی فخر درانی کا کہناتھا کہ انصاف ہو تو تحریک انصاف جیسا ۔
یاد رہے کہ فرخ الطاف پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے جہلم کے علاقہ این اے 66 سے قومی اسمبلی کی سیٹ پر کامیاب ہوئے اور انہوں نے ایک لاکھ بارہ ہزار اور تین سو چھپن ووٹ لے کر ن لیگی امیدوار چوہدری ندیم خادم کو شکست دی ۔

مزید :

قومی -