چیف جسٹس پاکستان کا لاہور میں سب انسپکٹر پروکلا کے تشدد کا نوٹس،آئی جی پنجاب کو نوٹس جاری،13 اکتوبر کو طلب

چیف جسٹس پاکستان کا لاہور میں سب انسپکٹر پروکلا کے تشدد کا نوٹس،آئی جی پنجاب ...
چیف جسٹس پاکستان کا لاہور میں سب انسپکٹر پروکلا کے تشدد کا نوٹس،آئی جی پنجاب کو نوٹس جاری،13 اکتوبر کو طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے لاہور میں سب انسپکٹرپر وکلا کے تشدد کا نوٹس لے لیا،چیف جسٹس پاکستان نے آئی جی پنجاب کو نوٹس جاری کردیا،عدالت نے وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل اور لاہور بار کے صدر کو بھی طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے لاہور میں سب انسپکٹر پروکلا کے تشدد کا نوٹس لے لیا،چیف جسٹس نے آئی جی پنجاب کو نوٹس جاری کردیا،چیف جسٹس ثاقب نے کہا ہے کہ آئی جی پنجاب 13 اکتوبر کو رپورٹ سمیت پیش ہوں ۔

واضح رہے کہ وکلا نے لاہور سیشن کورٹ میں سب انسپکٹر کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔