وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے
وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستا ن آن لائن)وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے۔گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وزیراعلیٰ عثمان بزدارسے بھی ملاقات کریں گے۔
ایک روزہ دورے کے دوران وزیراعظم کو نئے بلدیاتی نظام اور 100 روزہ پلان پربریفنگ دی جائے گی اور وہ تجاوزات کیخلاف آپریشن کا بھی جائزہ لیں گے جبکہ ملکی معاملات پر صحافیوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں وزیر اعظم عمران شام 6 بجے دورہ لاہور میں صحافیوں سے ملاقات بھی کریں گے۔اپنے ایک روزہ دورہ لاہور میں عمران خان نے پی ٹی آئی پنجاب کے ارکان قومی اسمبلی کابھی اجلاس طلب کیا ہے، جبکہ وہ ملکی معاملات پر پارٹی پالیسی جاری کریں گے۔وزیر اعظم کو کلین اینڈ گرین پنجاب کے منصوبے پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔اس کے علاوہ وزیر اعظم سے ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن سیکٹر میں ٹاسک فورسز کے حوالے سے بھی مشاورت ہوگی اور انہیں نئے بلدیاتی نظام کے بارے میں بریف کیا جائے گا۔