شہبازشریف نے صبح صبح کیا کام کرنے کی درخواست کی تو نیب نے مسترد کر دی ؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

شہبازشریف نے صبح صبح کیا کام کرنے کی درخواست کی تو نیب نے مسترد کر دی ؟ جان کر ...
شہبازشریف نے صبح صبح کیا کام کرنے کی درخواست کی تو نیب نے مسترد کر دی ؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے گزشتہ روز دوسری رات نیب حوالات میں گزار لی ہے تاہم ریمانڈ کے بعد ان کی پہلی رات تھی اور انہوں نے صبح اٹھنے کے بعد تازہ ہوا میں ٹہلنے کی درخواست کی جسے نیب حکام کی جانب سے مسترد کر دیا گیا ۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق شہبازشریف کیلئے رات گزارنے کیلئے میٹرس اور کپڑے گھر سے پہنچا دیے گئے تاہم آج صبح ناشتہ بھی ان کے گھر سے ہی آیا جس میں ابلے ہوئے انڈے ، سینڈوچ اور چائے شامل تھی ، نیب نے مکمل چیکنگ کے بعد سامان اندر لے جانے کی اجازت دی ۔ تاہم یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ شہبازشریف کی تازہ ہوا میں چہل قدمی کی درخواست کو مسترد کر دیا گیا اور انہیں حوالات سے باہر لانے کی اجازت نہیں دی گئی جبکہ گزشتہ روز نوازشریف نے بھی اپنے بھائی سے ملاقات کی درخواست کی تھی او ر اسے بھی نیب حکام کی جانب سے مسترد کر دیا گیا تھا ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...