نوازشریف سے حمزہ شہباز کی ملاقات، شہبازشریف کے کیس پر تبادلہ خیال
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف سے حمزہ شہباز نے جاتی امرا میں ملاقات کی جس میں شہبازشریف کی گرفتاری اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف سے حمزہ شہباز اور سلمان شہباز نے جاتی امرا میں ملاقات کی ،اس موقع پر مریم نواز بھی موجود تھیں،ملاقات میں شہبازشریف کی گرفتاری اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا،ملاقات میں شہبازشریف سے ملاقات کیلئے تمام قانونی طریقے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
دوسری طرف شہبازشریف کی گرفتاری پر ن لیگ کی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کاہنگامی اجلاس کل طلب کر لیاگیا،نوازشریف اجلاس کی صدارت کریں گے،ن لیگ کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخاب سے پہلے شہبازشریف کی گرفتاری ناقابل قبول ہے،انتقامی کارروائیاں مزیدبرداشت نہیں، پارٹی سی ای سی کواعتمادمیں لینے کے بعداپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کریگی۔