شہبازشریف کی گرفتاری کامذاق زیادہ دیرچلنے والانہیں،لوگ عمران خان کے بغض کوجان چکے ہیں: حمزہ شہباز

شہبازشریف کی گرفتاری کامذاق زیادہ دیرچلنے والانہیں،لوگ عمران خان کے بغض ...
شہبازشریف کی گرفتاری کامذاق زیادہ دیرچلنے والانہیں،لوگ عمران خان کے بغض کوجان چکے ہیں: حمزہ شہباز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ (ن)کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ شہبازشریف کوصاف پانی کیس میں بلایاگیااورآشیانہ میں گرفتارکرلیاگیا،لوگ عمران خان کے بغض کوجان چکے ہیں،یہ مذاق زیادہ دیرنہیں چلے گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن)کے رہنما حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے مختلف منصوبوں میں قوم کے23سوارب روپے بچائے،شہبازشریف کی گرفتاری کوتماشا بنادیاگیاہے،قومی لیڈرکی گرفتاری کامذاق زیادہ دیرچلنے والانہیں، دودھ کادودھ،پانی کاپانی ہونے تک جان نہیں چھوڑیں گے، شہبازشریف نے نوازشریف کی قیادت میں ملک سے اندھیرے دورکیے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کے پی میں 70 ارب کامیٹرومنصوبہ کھنڈربن چکا،ہماری حکومت میں جس ٹھیکیدارکاٹھیکہ منسوخ کیاگیاوہ نیب سے پلی بارگین دیکررہاہوا، شہبازشریف کوصاف پانی کیس میں بلایاگیااورآشیانہ میں گرفتارکرلیاگیا،لوگ عمران خان کے بغض کوجان چکے ہیں،یہ مذاق زیادہ دیرنہیں چلے گا۔