شہزاداکبرکے الزامات حقائق کے منافی ہیں،لندن میں میرے فلیٹس کا دعویٰ جھوٹا ہے،اسحاق ڈار کی لندن میں فلیٹس کی تردید

شہزاداکبرکے الزامات حقائق کے منافی ہیں،لندن میں میرے فلیٹس کا دعویٰ جھوٹا ...
شہزاداکبرکے الزامات حقائق کے منافی ہیں،لندن میں میرے فلیٹس کا دعویٰ جھوٹا ہے،اسحاق ڈار کی لندن میں فلیٹس کی تردید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ لندن میں میرے دو فلیٹس کا دعویٰ جھوٹا ہے، معاون خصوصی شہزاداکبر کے الزامات حقائق کے منافی ہیں۔
سابق وزیر خزانہ نے ویڈیو پیغام میں لندن میں دو فلیٹ کی ملکیت کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ الزامات میرے خلاف چلائی گئی منفی مہم کا حصہ ہیں،شہزاد اکبر سچے ہیں تو فلیٹس کی تفصیلات منظرعام پر لائیں، اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان سے باہر لندن توکیا دنیا میں کہیں بھی میری کوئی جائیداد نہیں، اصل مسائل سے نمٹنے میں ناکامی پر وزراعوام کی توجہ ہٹانے کیلئے الزامات لگا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ شہزاد اکبر کے الزامات پی ٹی آئی کی روایتی سیاست کا حصہ ہیں،پی ٹی آئی کی حکومت انتقامی کارروائیوں کیلیے نیب کو استعمال کر رہی ہے۔