نشتر میڈیکل یونیورسٹی کےتحقیقی مراسلے جنرل آف نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے اجراء پر تقریب پذیرائی

نشتر میڈیکل یونیورسٹی کےتحقیقی مراسلے جنرل آف نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے ...
نشتر میڈیکل یونیورسٹی کےتحقیقی مراسلے جنرل آف نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے اجراء پر تقریب پذیرائی

  


ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن)نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے تحقیقی مراسلے جنرل آف نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے باقاعدہ اجرا کے موقع پر تقریب پذیرائی کا اہتمام کیا گیا ۔ وائس چانسلر پروفیسر مصطفی کمال پاشا نے کمیونیٹی ہیلتھ اور تحقیقی شعبے کی سربراہ و ڈین پروفیسر ڈاکٹر نسرین قیصر اور ان کی ٹیم کو بہترین کاوش پر خصوصی مبارک باد پیش کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ریسرچ کے بغیر تعلیم کے ثمرات حاصل نہیں ہوسکتے۔ نشتر میڈیکل یونیورسٹی کو ملک کی دیگر میڈیکل یونیورسٹیوں کے لیے قابل تقلید بنائیں گے۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر نسرین اظہار تشکر اداکرتے ہوئے کہا کہ دورِ حاضر میں ریسرچ کی اہمیت کو کبھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ ریسرچ جنرل کسی بھی یونیورسٹی کا جزو لازم ہے۔ہم ریسرچ کے شعبے میں بے پناہ خدمات پر پروفیسر ڈاکٹر اعجاز تاثیر مرحوم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ تقریب میں تحقیقی مقالات لکھنے والے پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی،ڈاکٹر زہرہ نازش، ڈاکٹر نوید اختر،ڈاکٹر آفتاب اکبر،ڈاکٹر نادر بشیر، ڈاکٹر مسعود عالم اور ڈاکٹر راحت اختر کو جنرل کی کاپیاں تقسیم کی گئیں۔جبکہ اس تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر قیصر محمود، پروفیسر واجد برکی،مسز مہناز فرید،پروفیسر عبیرہ جمیل،پروفیسر رفیق انجم،پروفیسر مختار بھٹی، برگیڈئیر طار ق اور مرحوم پروفیسر ڈاکٹر اعجاز تاثیر کے اہل خانہ سمیت ، تمام شعبہ جات کے سربراہان اور ڈاکٹروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ بعد میں نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں ٹری پلانٹیشن مہم کا بھی آغاز کیا گیا۔

مزید : تعلیم و صحت /علاقائی /پنجاب /ملتان


loading...