رنبیر کپور کی سابقہ اور موجودہ گرل فرینڈ کی ایک ساتھ پروگرام میں شرکت
ممبئی(ویب ڈیسک) بھارتی مقبول ٹی وی شو کافی وِد کرن کے سیزن 6 کا آغاز بالی وڈ اداکار رنبیر کپور کی سابقہ گرل فرینڈ دپیکا پڈوکون اور موجودہ گرل فرینڈ عالیہ بھٹ کے ساتھ ہوچکا ہے۔
شو کی میزبانی ہمیشہ کی طرح نامور ہدایت کار کرن جوہر کر رہے ہیں جنہوں نے نئے سیزن کے آغاز میں ہی بالی وڈ کی مقبول اداکاراؤں کو ایک ساتھ مدعو کیا۔شو کے دوارن لی گئی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں جس پر پرستاروں کا کہنا ہے کہ دونوں کے ساتھ رنبیر کپور کو بھی مدعو کرنا چاہیے تھا۔
کرن جوہر نے گزشتہ ماہ ہی سب کو ٹوئٹر پر آگاہ کردیا تھا کہ دپیکا اور عالیہ سے نئے سیزن کو خوش آمدید کہا جائے گا اور کافی کا پہلا کپ لڑکیوں کی طاقت کے بارے میں ہوگا۔