یوتھ ونگ اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت کے تحت پانچویں سالانہ ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ 2018 کی افتتاحی تقریب

یوتھ ونگ اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت کے تحت پانچویں سالانہ ٹیپ بال کرکٹ ...
یوتھ ونگ اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت کے تحت پانچویں سالانہ ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ 2018 کی افتتاحی تقریب

  

کویت(عرفان شفیق )یوتھ ونگ اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت نے پانچویں سالانہ ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد خیطان اسلامک کلچر سنٹر میں کیا۔ پروگرام کے مہمان خصوصی صدر اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت حافظ حفیظ الرحمن صاحب تھے۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن حکیم کی آیات سے ہوا.جس کی سعادت حافظ بدراخلاق نے حاصل کی۔ وسیم باجوہ نے احادیث مبارکہ حاضرین کی خدمت میں پیش کی۔ نظامت کے فرائض یوتھ ونگ کے نوید پاشا نے نہایت خوش اسلوبی سے انجام دیتے ہوئے کرکٹ ٹورنامنٹ کی اہمیت پر اپنی تمہیدی گفتگو کا آغاز کیا اور یوتھ ونگ کویت کے صدر صدف علی صدف کو حاضرین سے مخاطب ہونے کی دعوت دی۔ انہوں نے پانچویں کرکٹ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی ٹیموں کے کپتانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے یوتھ ونگ کویت کے مقاصد اور پروگرامات پر روشنی ڈالتے ہوئے جذبہ حب الوطنی سے مل کر کام کرنے پر زوردیا۔

ٹورنامنٹ کے قواعد و ضوابط لیاقت بٹ نے پڑھ کر سنائے اور کپتانوں پرذمہ داری عائد کی کہ وہ ان کی پابندی کریں۔ ٹورنامنٹ کا اہم حصہ یوتھ ونگ سپورٹس کمیٹی اور حاضرین کے ساتھ مل کر نکالے گئے ڈرا تھے ۔ جاگ کے کَوچیئرمین جاوید نے کھیل اور صحت کی اہمیت پرتقریرکی ۔ مہمان خصوصی حافظ حفیظ الرحمن، صدر اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت نے اپنے خطاب میں یوتھ ونگ کو پانچویں سالانہ کرکٹ ٹورمنٹ کے انعقاد پر مبارک باد دی اور نوجواں اور کھیل کے بارے میں اپنی موثر گفتگو پیش کی ،پروگرام کا اختتام دعائیہ کلمات اور پر تکلف ریفریشمنٹ سے ہوا۔

مزید : تارکین پاکستان