اقوام متحدہ یمنی ریال کو بچانے میں مدد فراہم کرے: سعودی عرب

اقوام متحدہ یمنی ریال کو بچانے میں مدد فراہم کرے: سعودی عرب
اقوام متحدہ یمنی ریال کو بچانے میں مدد فراہم کرے: سعودی عرب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(این این آئی)سعودی عرب نے اقوام متحدہ اور عالمی اداروں سے اپیل ہے کہ وہ یمن کے مرکزی بنک کی عملی اورمالی مدد کریں تاکہ یمن کی کرنسی ریال کو زوال سے بچایا جاسکے۔
عرب ٹی وی کے مطابق خادم الحرمین الشریفین کے یمن میں سفیر اور ریلیف مرکز کے سپروائزر محمد بن سعید آل جابرنے اقوام متحدہ پر یمن کے مرکزی بنک کی مالی مدد پر زور دیا ۔ ان کا کہنا تھاکہ یمن کے ریال کو گراوٹ سے بچانے کے لیے اقوام متحدہ اور پوری عالمی برادری کو مدد فراہم کرنا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور امداد دینے والے ممالک کی طرف سے یمن کے مرکزی بنک میں زیادہ سے زیادہ رقوم منتقل کرکے یمنی ریال کو بچایا جاسکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یمن میں سعودی عرب کا قائم کردہ سپورٹ سینٹر یمنی حکومت اور عالمی برادری کے ساتھ رابطے میں ہے۔

مزید :

عرب دنیا -