وزیراعظم کی لاہور آمد،شہریوں کے احتجاج کی وجہ سے ٹریفک جام

وزیراعظم کی لاہور آمد،شہریوں کے احتجاج کی وجہ سے ٹریفک جام
وزیراعظم کی لاہور آمد،شہریوں کے احتجاج کی وجہ سے ٹریفک جام

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان لاہور پہنچ گئے ،ان کی رہائشگاہ زمان پارک کے باہر عوام نے بھرپور احتجاج کیا ،اس دوران پولیس اور مظاہرین کےدرمیان دھکم پیل بھی ہوئی ۔

نجی ٹی وی چینل’’جیونیوز‘‘ کے مطابق زمان پارک کے باہر نجی ہائوسنگ سوسائٹی کے متاثرین اور پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے ڈیلی ویجز ملازمین نے احتجاج کیا ،پولیس نے کئی مظاہرین کو حراست میں لے لیا،وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ پر احتجا ج کی وجہ سے کینال روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

مزید : قومی


loading...