ترک فوجیوں کا بدلہ لینے کے لیے عراق سے کرد جنگجوؤں کا خاتمہ کر دیں گے:رجب طیب ایردوآن 

ترک فوجیوں کا بدلہ لینے کے لیے عراق سے کرد جنگجوؤں کا خاتمہ کر دیں گے:رجب طیب ...
ترک فوجیوں کا بدلہ لینے کے لیے عراق سے کرد جنگجوؤں کا خاتمہ کر دیں گے:رجب طیب ایردوآن 

  


نقرہ(این این آئی)ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے ہلاک ہونے والے ترک فوجیوں کا بدلہ لینے کے لیے وہ عراقی علاقوں سنجار اور قندیل میں موجود کرد عسکریت پسندوں کو ختم کر دیں گے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے اپنی سیاسی جماعت کی2روزہ کانفرنس کے پہلے دن کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ہلاک ہونے والے ترک فوجیوں کا بدلہ لینے کا اعلان کیا۔ ایردوآن کا کہنا تھاکہ کیا ہمارے 8جوان شہید ہوئے ہیں؟ تو پھر چلیں ان دہشت گردوں کو بتا دیتے ہیں کہ انہیں اس کی قیمت میں کم از کم 800 افراد کی ہلاکت کی صورت میں چکانی پڑے گی۔ ہم ان کے بلوں میں جا کر انہیں نشانہ بنائیں گے۔ ہم انہیں سنجار اور قندیل میں جا کر ختم کر دیں گے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...