نواز شریف کی طرح شہباز شریف بھی سرخرو ہوں گے :شاہد خاقان عباسی

نواز شریف کی طرح شہباز شریف بھی سرخرو ہوں گے :شاہد خاقان عباسی
نواز شریف کی طرح شہباز شریف بھی سرخرو ہوں گے :شاہد خاقان عباسی

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ ہم مقدموں سے نہیں گھبراتے ،نوازشریف ،شہبازشریف نے ملک کو ترقی دی ،جس طرح نوازشریف سرخرو ہوئے اسی طرح شہبازشریف بھی سرخرو ہو نگے۔

نجی ٹی وی چینل”جیونیوز“ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ کے رہنما و سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے اپنے انتخابی حلقے این اے 124 میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے الزام لگانے ہیں تو لگائیں ،ابھی وقت ہے شہباز شریف پر جو الزام لگانا ہے لگاو ،وہ جلد نیب عدالت سے باہر آجائیں گے ،پنجاب کی ترقی ن لیگ کی حکومت میں ہوئی ہے ،آج ملک کی ترقی والے پابند سلاسل ہیں چور اور ڈاکو حکمران ہیں ، چور تو مشرف ہیں جو دبئی میں چھپ کر بیٹھے ہیں ، عمران خان کو کہتا ہوں دائیں بائیں دیکھیں ، مشرف ان سب کے استاد تھے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...