تجاوزات کیخلاف مہم میں غریب آدمی کوتنگ نہ کیاجائے،وزیراعظم عمران خان

تجاوزات کیخلاف مہم میں غریب آدمی کوتنگ نہ کیاجائے،وزیراعظم عمران خان
تجاوزات کیخلاف مہم میں غریب آدمی کوتنگ نہ کیاجائے،وزیراعظم عمران خان

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) و زیر اعظم عمران خان نے کہاکہ بلدیاتی نظام میں تبدیلی کامقصدعوام کی فلاح وبہبودہے، نئے بلدیاتی نظام میں مالی بے قاعد گیو ں پرمکمل چیک ہوگا،پنجاب کابینہ نئے بلدیاتی نظام سےمتعلق بروقت قانون سازی کرے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پنجاب کابینہ کااجلاس ہو ا جس میں وزیراعظم نے کچی آبادیوں کور یگو لر ا ئز کرنے کی ہدایت کر دی ،وزیراعظم نے کابینہ کوبلدیاتی نظام کے نفاذاورہاو سنگ پروگرام پراعتمادمیں لیا،وزیر اعظم نے کابینہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ضمنی الیکشن پی ٹی آئی کیلئے بہت اہمیت کے حامل ہیں، نظام میں بہتری کےلئے مشکل فیصلے کرنے پڑیں گے، نجی زمینوں پرقائم کچی آبادیوں پرعدالتی احکامات پرعمل کیا جائے،سرکاری اراضی پرقائم کچی آبادی کورعایت دی جائے،قبضہ مافیاکیخلاف ڈٹ جائیں،وفاقی حکومت مکمل ساتھ دے گی ، تجاوزات کیخلاف مہم میں غریب آدمی کو بے جاتنگ نہ کیاجائے۔

انہوں نے مزید کہاکہ پرانے بلدیاتی نظام کی خامیاں دورکرکے نیانظام لائیں گے، بلدیاتی نظام میں تبدیلی کامقصدعوام کی فلاح وبہبودہے، نئے بلدیاتی نظام میں مالی بے قاعد گیو ں پرمکمل چیک ہوگا، نئے بلدیاتی نظام سے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ہوگی،صفائی اورشجرکاری مہم میں صوبائی حکومت بھرپورساتھ دے،آپ سب کوعوام کی خدمت کے لیے بہت محنت کرنی ہے،سرکاری عمارات اور زمینوں کو مفید استعمال میں لائیں،100 دنوں کےپلان میں تمام اہداف کوبروقت مکمل کریں۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...