نجی سکولز کے معاملات،پنجاب حکومت کا ٹاسک فورس بنانے کا اعلان

نجی سکولز کے معاملات،پنجاب حکومت کا ٹاسک فورس بنانے کا اعلان
نجی سکولز کے معاملات،پنجاب حکومت کا ٹاسک فورس بنانے کا اعلان

  


لاہور(صباح نیوز)پنجاب حکومت نے نجی سکولوں کے لیے معاملات کو دیکھنے کے لیے ٹاسک فورس بنانے کا اعلان کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے بنائی گئی ٹاسک فورس نجی سکولوں کے معاملات کو دیکھے گی۔ ٹاسک فورس سکولوں میں صفائی کے انتظامات، ٹیچرز کی تقرریاں، اساتذہ کی قابلیت اور فیسوں کے معاملات کا جائزہ لے گی۔وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سیکرٹری سکول کو ٹاسک فورس کے ممبران اور ان کے خدوخال بنانے کی ہدایات جاری کر دیں ۔

آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے صدر کاشف مرزا ادیب نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے ٹاسک فورس بنانا اچھا اقدام ہے۔ ٹاسک فورس میں سٹیک ہولڈرز کو بھی شامل کیا جائے گا۔اس سے قبل نجی سکولز اور پنجاب حکومت کے درمیان مختلف امور زیر بحث رہے ہیں جن میں فیسوں کا معاملہ سرفہرست ہے جسے پنجاب کے نجی سکولز نے ماننے سے انکار کر دیا تھا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...