اسرائیل نے غزہ کے ماہی گیروں کا فشنگ زون کم کر دیا

اسرائیل نے غزہ کے ماہی گیروں کا فشنگ زون کم کر دیا
اسرائیل نے غزہ کے ماہی گیروں کا فشنگ زون کم کر دیا

  


تل ابیب(این این آئی)اسرائیل نے غزہ پٹی کے ساحل پر فلسطینی ماہی گیروں کے فشنگ زون میں مزید کمی کر دی ہے۔

امریکی ٹی وی کے مطابق ا سرائیل نے یہ قدم غزہ میں اسرائیلی سرحد پر ہونے والی جھڑپوں کے جواب میں اٹھایا ہے۔ اب غزہ کے ماہی گیر ساڑھے 16 کی بجائے صرف 11کلومیٹر کے اندر اندر مچھلیاں پکڑ سکیں گے۔ 1990 کے اوسلو معاہدے کے مطابق غزہ کے ماہی گیروں کو تقریبا37 کلومیٹر تک مچھلیاں پکڑنے کی اجازت دی گئی تھی۔ واضح رہے کہ جمعے کے روز بھی غزہ سرحد پر اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے 3فلسطینی ہلاک اور376زخمی ہوئے تھے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...