نجم سیٹھی اپنے سیاسی تجزیے کے ساتھ ٹی وی پر کب نظر آئیں گے ؟مداحوں کے لیے بڑی خبر آگئی

نجم سیٹھی اپنے سیاسی تجزیے کے ساتھ ٹی وی پر کب نظر آئیں گے ؟مداحوں کے لیے بڑی ...
نجم سیٹھی اپنے سیاسی تجزیے کے ساتھ ٹی وی پر کب نظر آئیں گے ؟مداحوں کے لیے بڑی خبر آگئی

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آ ن لائن )معروف اینکر اور سابق چیئر مین پی سی بی پرسن نجم سیٹھی نے دوبارہ پروگرام شروع کرنے کا اعلان تو پہلے ہی کردیا تھا تاہم اب انہوں نے پروگرام آن ائیر جانے کے وقت کا بھی تعین کردیا ہے ۔

تفصیل کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ایک صارف نے سوال کیا کہ آپ کا پروگرام کب شروع ہو گا ؟مجھے اس کا انتظار ہے۔اس پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ میں نجی نیوز چینل آپ نیوز پر اپنا سیاسی تجزیہ پر مشتمل پروگرام نومبر کے آخر میں شروع کردوں گا۔

واضح رہے کہ نجم سیٹھی کے جیو نیوز پر آنے والے پروگرام ”آپس کی بات “کو خاصی مقبولیت حاصل تھی اور لوگ اس پروگرام میں نجم سیٹھی کے تجزیے کو پسند کرتے تھے تاہم چیئر مین پی سی بی کا عہدہ سنبھالنے کے کچھ عرصہ بعد انہوں نے پروگرام سے علیحدگی اختیار کرلی تھی ۔اب اسے عہدے سے فارغ ہونے کے بعد نجم سیٹھی نے دوبارہ عملی صحافت میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اوراس مقصد کے لیے نجم سیٹھی نے دوبارہ جیو نیوز جانے کے بجائے صحافی آفتاب اقبال کے چینل آپ نیوز میں پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید : قومی /ڈیلی بائیٹس


loading...