فواد رانا کاابوظہبی کپ جیتنے پر لاہور قلندر کے ہر کھلاڑی کو دس10 لاکھ روپے دینے کا اعلان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین لاہور قلندر فواد رانا نے ابوظہبی ٹی 20 کپ جیتنے والی ٹیم کے لئے ایسا اعلان کر دیا کہ جان کر ہر کھلاڑی کی بھی خوشی کی انتہا نہیں رہے گی۔
نجی ٹی وی چینل”جیونیوز“ کے مطابق چیئرمین لاہور قلندر فواد رانا نے تمام لیگوں کی ٹیموں پر مشتمل ابو ظہی ٹی ٹونٹی کپ جیتنے پرلاہور قلندر ٹیم کے ہر کھلاڑی کے لئے دس 10 لاکھ کو دینے کا اعلان کیا ہے ،لاہورقلندرز نے ڈیڑھ لاکھ ڈالرزکی مکمل انعامی رقم کھلاڑیوں میں تقسیم کرنے کااعلان کردیا،مینجمنٹ کی جانب سے مین آف دی میچزکوبھی سمارٹ فونزدیے جائیں گے۔
واضح رہے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز لاہور قلندرز نے ابوظہبی ٹی 20 کپ کے فائنل میچ میں ملٹی پلائی ٹائٹنز کو 15 رنز سے شکست دیدی ہے۔