چھیڑنے سے منع کر نے پر غنڈہ عناٖصر کا گرلزسکول پر حملہ،34طالبات زخمی

چھیڑنے سے منع کر نے پر غنڈہ عناٖصر کا گرلزسکول پر حملہ،34طالبات زخمی
چھیڑنے سے منع کر نے پر غنڈہ عناٖصر کا گرلزسکول پر حملہ،34طالبات زخمی

  


نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت کے شہر بہار کے علاقہ سوپول میں واقع  گرلز سکول کی طالبات علاقہ کے غنڈہ عناصر کو اپنے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے سے منع کیا تو انہوں نے سکول پر حملہ کر دیا اور طالبات کو تشدد کا نشانہ  بنایا  ہے ۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق بہار کے علاقہ سوپول میں واقع ایک گرلز سکول کی طالبات سے  گاوں کے اوباش افراد چھیڑ چھاڑ کر تے تھے جس سے تنگ آکر طالبات نے انہیں ایسا کر نے سے منع کیا تو انہوں نے سکول پر حملہ کر دیا اور سکول میں داخل ہو کر طالبات کو تشدد نشانہ بنا یا  واقعہ میں 55 طالبات زخمی ہوگئی ہیں ، جن میں سے 34 کو علاج کیلئے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے،سکول میں 100 لڑکیاں زیر تعلیم ہیں ،بتایا جارہا ہے کہ کچھ منچلے سکول کی دیوار پر غلط الفاظ لکھتے تھے اور چھیڑ چھاڑ کرتے تھے ، جس کی وجہ سے طالبات کافی پریشان تھیں ، جب طالبات نے اس کی مخالفت کی تو منچلوں کے اہل خانہ سکول میں گھس آئے اور طالبات کی پٹائی کردی ۔

مزید : بین الاقوامی


loading...