مقبوضہ کشمیرمیں پنچائت اورمیونسپل الیکشن،حریت رہنماؤں کا مکمل ہڑتال کا اعلان

مقبوضہ کشمیرمیں پنچائت اورمیونسپل الیکشن،حریت رہنماؤں کا مکمل ہڑتال کا ...
مقبوضہ کشمیرمیں پنچائت اورمیونسپل الیکشن،حریت رہنماؤں کا مکمل ہڑتال کا اعلان

  


سری نگر(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیرمیں پنچائت اورمیونسپل الیکشن کیخلاف وادی میں کل مکمل ہڑتال ہوگی جبکہ مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنماؤں کو گرفتار کر لیا گیا ۔

نجی ٹی وی چینل” جیونیوز“ کے مطابق کشمیر میڈیا سروس کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیے کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں پنچائت اورمیونسپل الیکشن کیخلاف وادی میں کل مکمل ہڑتال ہوگی ،ہڑتال کی کال مشترکہ طورپرحریت قیادت نے دی ہے،حریت رہنمامیرواعظ عمرفاروق سمیت دیگررہنماوں کو گھروں میں نظربنداورگرفتار کر لیا گیا ہے ،قابض انتظامیہ نے انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی ہے،چارمرحلوں میں ہونیوالے میونسپل اورپنچایت انتخابات کاکل سے آغاز ہوگا جبکہ حریت قیادت نے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کررکھا ہے۔

مزید : قومی /بین الاقوامی /علاقائی /آزاد کشمیر /مظفرآباد


loading...