کتے سے معافی مانگنے سے انکار پر آدمی کو چھریاں مار کر قتل کر دیا گیا 

کتے سے معافی مانگنے سے انکار پر آدمی کو چھریاں مار کر قتل کر دیا گیا 
کتے سے معافی مانگنے سے انکار پر آدمی کو چھریاں مار کر قتل کر دیا گیا 

  


نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک شخص کو کتے سے معافی نہ مانگنے پر چھریاں مار کر قتل کر دیا گیا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق نئی دہلی کے علاقے اُتم نگر کا وجندر رانا منی ٹرک چلاتا تھا، جسے دو بھائیوں نے چھریاں مار کر قتل کیا۔ وجندر رات گئے اپنا ٹرک لے کر گھر پہنچا اور ایک جگہ اسے کھڑا کرکے گھر کی طرف چل دیا۔ اس وقت انکیت اور پارس نامی دو بھائی اپنے کتے کے ہمراہ گلی میں موجود تھے۔ ساتھ ان کا کرائے دار بھی کھڑا تھا۔ کتا ایک طرف بیٹھا تھا جبکہ وہ کھڑے آپس میں باتیں کر رہے تھے۔ 

وجندر کو دیکھ کر کتا اس پر بھونکا جس پر وجندر نے کتے کو کچھ کہہ دیا۔ اس پر انکیت اور پارس نے وجندر کو پکڑ لیا اور تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے کتے سے معافی مانگنے کو کہا۔ جب وجندر نے کتے سے معافی مانگنے سے انکار کر دیا تو انہوں نے چھری کے پے درپے وار کرکے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ وجندر کا گھر قریب ہی تھا اور اس کی چیخ و پکار سن کر اس کا 45سالہ بھائی راجیس رانا دوڑا چلا آیا۔ ملزمان نے اس پر بھی چھری کے تین وار کیے جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ وہ دین دیال اوپدھے ہسپتال میں ہے اور اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...