والدین کی مرضی سے شادی کر رہے ہوں تو اپنے ہونے والے ہمسفر سے ان 5 چیزوں کے بارے میں ضرور بات کرلیں

والدین کی مرضی سے شادی کر رہے ہوں تو اپنے ہونے والے ہمسفر سے ان 5 چیزوں کے بارے ...
والدین کی مرضی سے شادی کر رہے ہوں تو اپنے ہونے والے ہمسفر سے ان 5 چیزوں کے بارے میں ضرور بات کرلیں

  


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) اگر آپ والدین کی مرضی سے شادی کرنے جا رہے ہیں تو پانچ ایسی باتیں ہیں جو آپ کو اپنے ہم سفر سے ضرور پوچھ لینی چاہئیں۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘کے مطابق شادی سے پہلے اپنے جیون ساتھی کے پسندیدہ کھانوں کے بارے میں ضرور پوچھنا چاہیے کیونکہ کئی لوگ تو ایسے ہوتے ہیں جو کچھ بھی کھا لیتے ہیں لیکن کچھ لوگ اس معاملے میں انتہائی محتاط ہوتے ہیں۔ چنانچہ مستقبل میں کسی ناگفتہ بہ صورتحال سے بچنے کے لیے شریک حیات کی کھانوں کے متعلق پسندوناپسند لازمی معلوم ہونی چاہیے۔

اپنے شریک حیات سے اس کے بچپن کے بارے میں ضرور پوچھنا چاہیے کیونکہ بچپن کی باتیں سب سے زیادہ مزاحیہ ہوتی ہیں اور دو لوگوں کو قریب لانے کا باعث بنتی ہیں۔ اس سے دونوں کے دلوں میں ایک دوسرے کے لیے رغبت بڑھتی ہے۔اس کے علاوہ اپنے شریک حیات سے اس کی سفر کے متعلق عادات اور مزاج کے بارے میں بھی لازمی علم ہونا چاہیے۔ سفر کے قصے سنانا بھی ایک دوسرے سے قربت کا سبب بنتا ہے۔ مزید اپنے ہم سفر کی موسیقی اور فلموں کے بارے میں پسند و ناپسند کے بارے میں پوچھنا چاہیے تاکہ جب آپ ایک ساتھ رہنا شروع کریں تو شریک حیات کی پسند کے خلاف موسیقی یا فلمیں چلا کر اس کی ناراضی مول لینے سے بچ سکیں۔ اپنے ہم سفر سے اس کے کام کے بارے میں بھی ضرور دریافت کریں کیونکہ اس سے کسی بھی شخص کے جوش و جذبے کا پتا چلتا ہے اور اسے سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔ یہ تمام چیزیں ایک دوسرے کو سمجھنے کے لیے اور باہمی ہم آہنگی کے لیے بہت ضروری ہوتی ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...