’’ صبح میں اسلام آباد میں گاڑی چلاتے ہوئے جا رہی تھی ، اچانک ایک ڈرائیور اپنی گاڑی میرے انتہائی قریب لے آیا اور شرمناک اشارے کر کے ۔۔۔‘‘  اسلام آباد میں نوجوان پاکستانی لڑکی کے ساتھ ایسا واقعہ کہ ہر پاکستانی ہکا بکا رہ جائے 

’’ صبح میں اسلام آباد میں گاڑی چلاتے ہوئے جا رہی تھی ، اچانک ایک ڈرائیور ...
’’ صبح میں اسلام آباد میں گاڑی چلاتے ہوئے جا رہی تھی ، اچانک ایک ڈرائیور اپنی گاڑی میرے انتہائی قریب لے آیا اور شرمناک اشارے کر کے ۔۔۔‘‘  اسلام آباد میں نوجوان پاکستانی لڑکی کے ساتھ ایسا واقعہ کہ ہر پاکستانی ہکا بکا رہ جائے 

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معاشرے میں ایسے اوباشوں کی کمی نہیں جو سڑکوں پراور بازاروں میں خواتین کا جینا حرام کیے رہتے ہیں۔ گزشتہ دنوں اسلام آباد کی رہائشی ایک لڑکی کے ساتھ بھی ایک اوباش نے ایسی حرکت کر دی کہ سن کر ہرشخص ہکا بکا رہ جائے۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق اس خاتون نے اپنے ساتھ پیش آنے والا واقعہ بیان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ’’میں اسلام آباد کے ایف 10مرکز روڈ پر اپنی گاڑی میں جا رہی تھی۔ میرے آگے ایک شخص اپنی مہران کار میں جا رہا تھا جس کی رفتار 30کلومیٹر فی گھنٹہ کے لگ بھگ تھی۔ میں اس سے تیز جا رہی تھی چنانچہ اسے اوور ٹیک کیا۔ اس کے بعد اس شخص نے میرا پیچھا کرنا شروع کر دیا اور گاڑی کی رفتار بڑھا کر میرے برابر میں آ گیا۔‘‘

خاتون نے مزید بتایا کہ ’’اپنی گاڑی میرے برابر لا کر اس نے ہارن بجایا۔ پہلے تو میں نے اسے نظرانداز کیا، میں سمجھی کہ شاید میرے دوپٹے کا پلو باہر رہ گیا ہے جو وہ مجھے بتانا چاہتا ہے، لیکن جب وہ مسلسل مجھے دیکھ کر مسکراتا رہا اور نازیبا اشارے کرتا رہا تو میں اپنی گاڑی کی رفتار تیزکرکے اس سے ایک بار پھر آگے نکل گئی، لیکن وہ بھی سپیڈ بڑھا کر دوبارہ میرے برابر آ گیا اور پھر اشارے کرنے لگا، بالآخر میں نے اپنا فون اٹھایا اور کیمرا آن کرکے اس کا رخ اس شخص کی طرف کر دیا۔ جب اس نے یہ دیکھا تو فوراً گاڑی ایک طرف موڑی اور دوسری سڑک پر نکل گیا۔ آپ سوچیں کہ وہ شخص یہ سب کچھ ایک مصروف روڈ پر کر رہا تھا۔ میں ایک پروفیشنل ماہرنفسیات ہوں، دوسروں کو سکھاتی ہوں کہ وہ ایسے واقعات کے خلاف کیسے آواز اٹھائیں۔ بدقسمتی سے آج میرے ساتھ ہی وہی واقعہ پیش آ گیا۔‘‘

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...