’’ جب سے یہ چیز کھانا شروع کی ہے میری کرکٹ بہتر ہوگئی ہے‘‘  ویرات کوہلی نے انتہائی حیران کن انکشاف کر دیا 

’’ جب سے یہ چیز کھانا شروع کی ہے میری کرکٹ بہتر ہوگئی ہے‘‘  ویرات کوہلی نے ...
’’ جب سے یہ چیز کھانا شروع کی ہے میری کرکٹ بہتر ہوگئی ہے‘‘  ویرات کوہلی نے انتہائی حیران کن انکشاف کر دیا 

  


نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بریانی بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کا پسندیدہ کھانا تھا لیکن اب کچھ عرصے سے وہ مکمل سبزی خور ہو گئے ہیں۔ گزشتہ روز اس حوالے سے انہوں نے ایک حیران کن انکشاف کیا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ویرات کوہلی نے بتایا ہے کہ جب سے انہوں نے سبزیاں کھانی شروع کی ہیں وہ پہلے سے زیادہ فِٹ ہو گئے ہیں اور ان کی کرکٹ بھی بہتر ہو گئی ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق اس وقت ویرات کوہلی کی خوراک پروٹین شیکس، سبزیاں اور سویا ہے۔ انہوں نے انڈے اور ڈیری مصنوعات مکمل طور پر چھوڑ دی ہیں۔انہوں نے 4ماہ قبل سبزی خور ہونے کا فیصلہ کیا تھا اور ان کا کہنا ہے کہ انہیں اب انڈوں، گوشت اور ڈیری مصنوعات کی بالکل بھی طلب نہیں ہوتی۔ کوہلی کے قریبی ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ سبزی خوری نے ان کے مزاج پر بھی بہت مثبت اثرات مرتب کیے ہیں اور اب وہ پہلے سے زیادہ پرسکون ہو گئے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /کھیل


loading...