دنیا کی خوبصورت ترین ایئرہوسٹس کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی 

دنیا کی خوبصورت ترین ایئرہوسٹس کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی 
دنیا کی خوبصورت ترین ایئرہوسٹس کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا نے لوگوں کو راتوں رات شہرت پانے کا موقع فراہم کر دیا ہے اور لوگ بھی اس سے بہت استفادہ کر رہے ہیں۔ اب اس کے ذریعے برٹش ایئرویز کی ایک خوبرو ایئرہوسٹس نے تہلکہ مچا دیا ہے، جسے انٹرنیٹ صارفین دنیا کی خوبصورت ترین ایئرہوسٹس کا اعزاز دے رہے ہیں۔ ڈیلی سٹار کے مطابق جیسیکا پیر نامی اس ایئرہوسٹس کو اس کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 28ہزار سے زائد لوگوں نے فالو کر رکھا ہے جہاں وہ باقاعدگی سے اپنی تصاویر پوسٹ کرتی رہتی ہے۔ 


اپنے اکاؤنٹ’دی لے اوور لائف‘کو اس نے ٹریول بلاگ بنا رکھا ہے اور جہاں بھی جاتی ہے لوگوں کو اس جگہ کے متعلق تمام معلومات فراہم کرتی ہے۔ ساتھ ہی وہ ان خوبصورت مقامات پر اپنی تصاویر بناتی اور انہیں اپنے اکاؤنٹ پر پوسٹ کرتی ہے، جن پر کمنٹس میں اس کے فالوورز اس کے حسن کی داد دیتے نہیں تھکتے۔ ایک شخص نے اس کی ایک تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’بہت خوبصورت لگ رہی ہو، میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ تم دنیا کی خوبصورت ترین ایئرہوسٹس ہو۔‘‘ ایک اور صارف نے لکھا کہ ’’برٹش ایئرویز کی یونیفارم بہت خوبصورت ہے اور تم پر یہ اور بھی خوبصورت لگتی ہے۔‘‘

مزید :

ڈیلی بائیٹس -