’’ سمارٹ فون کے ذریعے اس طریقے سے آپ بھی جنوں اور بھوتوں سے باتیں کر سکتے ہیں‘‘

’’ سمارٹ فون کے ذریعے اس طریقے سے آپ بھی جنوں اور بھوتوں سے باتیں کر سکتے ...
’’ سمارٹ فون کے ذریعے اس طریقے سے آپ بھی جنوں اور بھوتوں سے باتیں کر سکتے ہیں‘‘

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) سمارٹ فونز کے عام استعمالات سے تو ہم واقف ہیں لیکن اب جن بھوتوں کو پکڑنے والے ماہرین نے سمارٹ فون کے ذریعے جنوں اور بھوتوں سے بات کرنے کا ایسا طریقہ بتا دیا ہے کہ سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق امریکی ریاست الباما کی پیرانارمل انویسٹی گیٹر کم جانسن کا کہنا ہے کہ ’’آج کے جدید دور میں جن بھوت پکڑنے میں بھی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اگر آپ کے پاس جنوں اور بھوتوں کی موجودگی کا پتا چلانے والا’ای ایم ایف‘ میٹر نہیں ہے تو کئی ایسی ایپلی کیشنز موجود ہیں جنہیں آپ اپنے سمارٹ فون میں انسٹال کرکے ان کے ذریعے بھی جنوں بھوتوں کی موجودگی کا پتا چلا سکتے ہیں ۔‘‘
کم جانسن نے بتایا ہے کہ ’’ان ایپلی کیشنز میں سے ایک کا نام لیکسٹن گھوسٹس ہے۔ اس ایپلی کیشن میں کئی ٹولز ہیں اور خود میں نے اس کا استعمال کیا ہے اور اسے بہت فائدہ مند پایا ہے۔ اس کے مفید ہونے کی وجہ یہ ہے کہ یہ اصلی تحقیق کاروں نے بنائی ہے۔اس کے علاوہ کئی ’سپرٹ باکس‘ (Spirit box)ایپلی کیشنز بھی موجود ہیں جن کے ذریعے جنوں بھوتوں سے بات کی جا سکتی ہے۔ یہ ایپلی کیشنز ’سفید آواز‘ (White Noise)نکالتی ہیں جس کے ذریعے جنوں بھوتوں سے گفتگو ممکن ہو سکتی ہے۔ان ایپلی کیشنز کے ذریعے ہم ان سے سوالات کر سکتے ہیں اور امید کر سکتے ہیں کہ وہ ہمیں جواب بھی دیں گے۔ میری پسندیدہ سپرٹ باکس ایپلی کیشن ’سونو ایکس10‘ (SonoX10)ہے جو میں استعمال کر رہی ہوں۔ جو لوگ اینڈرائیڈ فون استعمال کرتے ہیں ان کے لیے سونو ایکس 12(SonoX12)بنائی گئی ہے۔‘‘