وفاقی وزیرشیخ رشید نے ضمنی انتخابات کے لئے بھتیجے کی مہم میں حصہ لے کرانتخابی قوانین کی دھجیاں اڑادیں

وفاقی وزیرشیخ رشید نے ضمنی انتخابات کے لئے بھتیجے کی مہم میں حصہ لے ...
وفاقی وزیرشیخ رشید نے ضمنی انتخابات کے لئے بھتیجے کی مہم میں حصہ لے کرانتخابی قوانین کی دھجیاں اڑادیں

  


راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے این اے 60 کے ضمنی انتخاب کے لیے بھتیجے شیخ راشد شفیق کی انتخا بی مہم چلا کر الیکشن کمیشن کے قوانین کی دھجیاں اڑادیں۔

نجی ٹی وی چینل”ایکسپریس نیوز “کے مطابق وفاقی وزیر شیخ رشید سر عام الیکشن کمیشن کے انتخاب سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کرتے رہے،اتوار کو وفاقی وزیر نے این اے 60 میں شیڈول ضمنی انتخاب کے لیے حلقے میں پہنچے اور ناشتے کی آڑ میں انتخابی مہم چلاتے رہے،وفاقی وزیر میڈیا کی نظر سے نہ بچ سکے اور انہیں میڈیا نے گھیر لیا، میڈیا کی اچانک موجودگی پر وفاقی وزیرپریشان ہوگئے جب کہ تحریک انصاف کے کارکنوں نے میڈیا کو تقریب کی کوریج سے روک دیا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن قوانین کے تحت کوئی بھی وزیر اپنی پارٹی یا کسی بھی حلقے میں انتخابی مہم میں حصہ نہیں لے سکتا، این اے 60 میں ضمنی انتخاب 14 اکتوبر کو ہوں گے اور اس حلقے سے حکمران جماعت تحریک انصاف کے امیدوار شیخ راشد شفیق ہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /راولپنڈی


loading...