آدمی نے اپنی گرل فرینڈ فروخت کے لئے انٹرنیٹ پر لگا دی ، لیکن پھر کیا ہوا؟ یہ تو کبھی خوابوں میں بھی نہ سوچا تھا کہ ۔۔۔ 

آدمی نے اپنی گرل فرینڈ فروخت کے لئے انٹرنیٹ پر لگا دی ، لیکن پھر کیا ہوا؟ یہ ...
آدمی نے اپنی گرل فرینڈ فروخت کے لئے انٹرنیٹ پر لگا دی ، لیکن پھر کیا ہوا؟ یہ تو کبھی خوابوں میں بھی نہ سوچا تھا کہ ۔۔۔ 

  


نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک شخص نے ازراہِ مذاق ’ای بے‘ پر اپنی گرل فرینڈ کو فروخت کرنے کا اشتہاردے دیا، لیکن اس کے بعد ایسا کام ہو گیا کہ وہ سوچ بھی نہ سکتا تھا۔ دی مرر کے مطابق ایسیکس کے شہر کولچیسٹر کے34سالہ ڈیلے لیکس نامی اس شخص نے اپنی 37سالہ گرل فرینڈ کیلی گریویس کو فروخت کرنے کا اشتہار دیا۔ اس نے اشتہار کے عنوان میں لکھا ’’استعمال شدہ گرل فرینڈ برائے فروخت۔ ‘‘یہ اشتہار پوسٹ ہونے کی دیر تھی کہ اسے دھڑا دھڑ پیغامات موصول ہونے شروع ہو گئے جن میں اس کی گرل فرینڈ کو خریدنے کی آفرز کی جا رہی تھیں۔

رپورٹ کے مطابق محض 24گھنٹوں میں 8100لوگوں نے یہ اشتہار دیکھا اور 100سے زائد لوگوں نے بولی میں حصہ لیا، بولی میں امیدواروں میں ایسا مقابلہ ہوا کہ چوبیس گھنٹے میں ہی اس کی گرل فرینڈ کی قیمت 70ہزار 200پاؤنڈ (تقریباً1کروڑ 13لاکھ روپے) تک پہنچ گئی۔ کئی لوگوں نے ڈیلے کوکئی مضحکہ خیز پیغامات بھی بھیجے۔ ایک شخص نے لکھا کہ ’’کیا میں اس کی ٹیسٹ ڈرائیو لے سکتا ہوں۔‘‘ اور ایک آدمی نے پوچھ لیا کہ ’’اس سے پہلے یہ کتنے لوگوں کے ہاتھ میں رہ چکی ہے۔‘‘ڈیلے کا کہنا ہے کہ جب سے میں نے یہ اشتہار دیا مجھے ایسے پیغامات آ رہے تھے کہ میں ہنستا چلا جا رہا تھا اور میری گرل فرینڈ حیران ہو کر مجھ سے پوچھتی رہی کہ میں کس بات پر ہنس رہا ہوں۔جب میں نے اسے بتایا کہ میں نے تمہیں فروخت کرنے کے لیے ای بے پر اشتہار دیا ہے، اور اسے وہ پیغامات سنائے تو وہ بھی ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو گئی۔‘‘

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...