شاپنگ کی معروف آن لائن ویب سائٹ ’’ ایمیزون ‘‘ سے صارفین کا ڈیٹا چوری

شاپنگ کی معروف آن لائن ویب سائٹ ’’ ایمیزون ‘‘ سے صارفین کا ڈیٹا چوری
شاپنگ کی معروف آن لائن ویب سائٹ ’’ ایمیزون ‘‘ سے صارفین کا ڈیٹا چوری

  


نیویارک(صباح نیوز) مشہور و معروف آن لائن شاپنگ کی ویب سائٹ ایمیزون نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے صارفین کی معلومات چوری ہو گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایمیزون کارپوریشن نے اپنے صارفین کو بتایا کہ ان کے ای میل ایڈرسز، کمپنی پالیسی کے برخلاف ایک اور کمپنی کو فراہم کر دیے گئے ۔ایمیزون نے کہا کہ واقعہ میں ملوث کمپنی ملازم کا سراغ لگا کر اسے ملازمت سے بے دخل کر دیا گیا اور کمپنی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تفتیش میں پورا تعاون کر رہی ہے۔کمپنی کا موقف ہے کہ جس سیلرکو یہ ڈیٹا موصول ہوا تھا اس کو بلاک کر دیا گیا اور اس کے بعد کسی دوسرے صارف کی معلومات نہیں دی گئیں۔

ایک امریکی جریدے نے گذشتہ ماہ اپنی رپورٹ میں لکھا تھا کہ ایمیزون کے کچھ ملازمین کو بعض سیلرز کی جانب سے رقم کے عوض مختلف معلومات بشمول صارفین کے ای میل ایڈرسز فراہم کرنے کی پیشکش ہوئی ہے۔امیریکی جریدے کی رپورٹ پرایمیزون نے کہا کہ وہ واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں اور کمپنی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /بین الاقوامی


loading...