کرپشن سے بھی بڑا مسئلہ سیاسی عدم استحکام اور پالیسیوں کا عدم تسلسل ہے :احسن اقبال کا وزیر اعظم کی پریس کانفرنس پر ردعمل

کرپشن سے بھی بڑا مسئلہ سیاسی عدم استحکام اور پالیسیوں کا عدم تسلسل ہے :احسن ...
کرپشن سے بھی بڑا مسئلہ سیاسی عدم استحکام اور پالیسیوں کا عدم تسلسل ہے :احسن اقبال کا وزیر اعظم کی پریس کانفرنس پر ردعمل

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے وزیر اعظم عمران خان کے پریس کانفرنس پر ایسا رد عمل دے دیا کہ جان کر آپ بھی حیران ہو جائیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر وزیر اعظم عمران خان کی پریس کانفرنس پر رد رعمل دیا وزیر اعظم نے کہاتھا کہ اورنج ٹرین کےلئے قرضہ لیا،مگروہ خسارے میں جارہی ہیں،جس پر احسن اقبال نے کہاکہ دنیا بھر میں ماس ٹرانسٹ کے منصوبے سبسڈی سے چلتے ہیں ان کا مقصد سڑکوں سے ٹریفک کا دباو ہٹانا اور آلودگی میں کمی لانا ہوتا ہے۔

22 سال سے کہہ رہا تھاکہ پاکستان کاسب سے بڑامسئلہ کرپشن ہے،وزیر اعظم نے یہ بات کی تو سابق وزیر داخلہ نے کہاکہ کرپشن سے بھی بڑا مسئلہ سیاسی عدم استحکام اور پالیسیوں کا عدم تسلسل ہے بنگلہ دیش اور بھارت میں ہم سے زیادہ کرپشن ہے مگر وہ ہم سے آگے کیسے نکلے؟

زرداری اورشریف بھائی بھائی ہیں،اکٹھے مل کرالیکشن لڑرہے ہیں،اس بات پر لیگی رہنما نے وزیر اعظم پر طنز کرتے ہوئے کہاکہ جب آپ سینٹ کے ووٹ زرداری صاحب کو دیکر آئے تھے تب وہ کیا تھے؟

وزیر اعظم نے کہا کہ جب ملک پر28ہزارارب کاقرضہ ہوتوسمجھیں حالات برے ہیں،عمران خان کی اس بات پر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ کوئی اسے بتلائے معیشت 200 ارب ڈالر سے 300 ارب ڈالر ہو جائے تو قرضہ لینے کی صلاحیت بھی بڑھ جاتی ہے اصل میں debt/GDP کا پیمانہ ہوتا ہے جس پر ہم ٹھیک ٹھاک ہیں جتنے قرضے لئے گئے وہ پیداواری مد میں توانائی اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں پر لگے جن میں تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہوئی ۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد /پنجاب /نارووال


loading...