افغانستان :پرتشدد واقعات میں 28سکیورٹی اہلکار ہلاک

افغانستان :پرتشدد واقعات میں 28سکیورٹی اہلکار ہلاک
افغانستان :پرتشدد واقعات میں 28سکیورٹی اہلکار ہلاک

  


کابل(ڈیلی پاکستان آن لائن)افغانستان  میں ہونے والے پرتشدد واقعات میں 28سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں،طالبان نے حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان میں ہوئے متعدد پرتشدد واقعات کے نتیجے میں اٹھائیس سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں، فریاب اور وردک صوبوں میں کی گئی ان کارروائیوں کی ذمہ داری طالبان عسکریت پسندوں پر عائد کی گئی ہے، طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے، دوسری طرف صوبہ غور میں بھی ہفتے کے دن پرتشدد کارروائیوں کے نتیجے میں چار سکیورٹی اہلکاروں سمیت کل گیارہ افراد مارے گئے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...